ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیکیورٹی تشویش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے کوچ کا عہدہ چھوڑا لویے نے

سیکیورٹی تشویش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے کوچ کا عہدہ چھوڑا لویے نے

Tue, 30 Aug 2016 12:16:01    S.O. News Service

لندن،29؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے سابق بلے باز مال لویے کو امید ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کا بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی حالانکہ انہوں نے دہشت گردی کے خوف سے بنگلہ دیش کے کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔لویے کو مئی 2015میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملک کا ہائی پرفارمنس چیف کوچ بنایا لیکن آسٹریلوی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔گزشتہ ماہ ڈھاکہ میں ایک کیفے میں حملے میں 20یرغمالی اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔گزشتہ سال ستمبر میں ایک اطالوی شہری کے قتل کے بعد لویے سیکورٹی کو لے کر فکر مند ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے اتنا کافی تھا،مجھے پتہ تھا کہ اس حملے کے بعد مغرب کا ہونے کی وجہ سے میری آزادی چھن جائے گی اس لئے میں نے روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ 


Share: